بلاگفون لینا

قسط پر فون کی درخواست سے پہلے کیا تیار رکھیں

موبائلستان ٹیم

, 3 منٹ کا مطالعہ

فارم کے دس مختصر مراحل ہیں۔ یہ چیزیں پاس ہوں تو تقریباً دس منٹ لگتے ہیں۔

آپ اپنے فون سے mobilistan.pk/apply پر درخواست دے سکتے ہیں، یا کسی بھی موبائلستان پارٹنر شاپ پر جہاں سیلز مین آپ کے ساتھ یہی فارم پُر کرتا ہے۔ دونوں صورتوں میں سوال ایک جیسے ہیں۔

مرحلہ 1 از 10: ہم WhatsApp پر کوڈ بھیج کر آپ کا نمبر تصدیق کرتے ہیں۔
مرحلہ 1 از 10: ہم WhatsApp پر کوڈ بھیج کر آپ کا نمبر تصدیق کرتے ہیں۔

آپ سے

  • آپ کا اصل شناختی کارڈ۔ ہم اس کے آگے اور پیچھے کی تصویر لیتے ہیں۔ عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔
  • ایک سیلفی، جو فارم کے اندر ہی لی جاتی ہے۔
  • ایسا موبائل نمبر جس پر WhatsApp ہو۔ ہم اس پر 6 ہندسوں کا کوڈ بھیجتے ہیں، اور ہماری ٹیم اسی پر آپ کو کال کرتی ہے۔
  • آپ کا پتہ، آپ کا کام، اور مہینے کی اندازاً آمدنی۔

کوئی جو آپ کو جانتا ہو

ہم ایک ضامن مانگتے ہیں، عموماً گھر کا کوئی فرد: ان کا نام، آپ سے رشتہ، موبائل نمبر، شناختی کارڈ نمبر اور تاریخِ پیدائش۔ ان کی عمر 18 سال یا زیادہ ہو، اور ان کا نمبر اور شناختی کارڈ آپ سے الگ ہو۔ ان کا کارڈ ساتھ ہونا ضروری نہیں، صرف تفصیلات چاہییں۔

ہم ایک اور رابطہ بھی مانگتے ہیں، کوئی جسے ہم تب فون کر سکیں جب آپ سے رابطہ نہ ہو۔ صرف نام اور نمبر۔

وقت بچانے کی تین باتیں

شناختی کارڈ کی تصویریں اچھی روشنی میں، میز پر سیدھا رکھ کر لیں۔ دھندلی تصویریں درخواست رکنے کی سب سے عام وجہ ہیں۔

اپنے ضامن کو بتا دیں کہ ہم انہیں فون کر سکتے ہیں، تاکہ وہ کال اٹھائیں۔

پہلے قسط کیلکولیٹر دیکھ لیں، تاکہ شروع کرتے وقت آپ کو معلوم ہو کہ کون سا فون اور کون سا پلان چاہیے۔

پھر بھی کچھ سمجھ نہ آئے؟ 0370-8199951 پر فون کریں۔

درخواست شروع کریں